بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور دنیا بھر کی بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے درمیان “1+10” ڈائیلاگ کے بارے میں کہا کہ آج صبح چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بڑی بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ “1+10” ڈائیلاگ میٹنگ کی ،
جس میں “ترقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور دنیا بھر میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ برسوں کے دوران چینی رہنماؤں نے اہم بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ باقاعدگی سے ملاقاتیں کی ہیں ، جس سے مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی گورننس کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔
ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین کی معاشی ترقی کے رجحان اور دنیا کو فائدہ پہنچانے کی سمت اور اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ چین اپنی مستحکم ترقی کے ساتھ عالمی معیشت میں مزید یقین پیدا کرنا جاری رکھے گا