انورا کمارا ڈیسنائیکے

چینی عوام نے کوششوں کے ذریعے    شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سری لنکا

بیجنگ (عکس آن لائن) سری لنکا کے صدر  انورا کمارا ڈیسنائیکے نے  عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کے اپنے پہلے دورے کے دوران  چائنا میڈیا گروپ  کو  خصوصی انٹرویو  دیا ۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  وہ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشرے  میں بہتری اور معیشت جیسے کئی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو خلوص دل سے سراہتے ہیں۔سری لنکن صدر کا ماننا   تھا کہ چینی عوام نے  انتھک کوششوں کے ذریعے    بہت شاندار  کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کی ترقی میں مدد کے لیے مستقبل میں  چین کے ساتھ مزید عملی تعاون کے خواہاں ہیں۔

ڈیسا نائیکے نے کہا کہ  سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کا خیرمقدم کرنے اور اس میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں سےتھا۔ انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کا سب سے قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار ہے اور امید ہے  کہ یہ  شراکت داری مزید  مستحکم ہوگی ۔ سری لنکا کے صدر کا کہنا تھا کہ  چینی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریبا پانچواں حصہ  ہے   لیکن چین کے پاس دنیا کے وسائل کا پانچواں حصہ نہیں ہے۔

چین ایک ایسے ترقیاتی راستے پر عمل پیرا ہے جو اس کے اپنے حالات اور خصوصیات کے مطابق ہے۔ چین  خوشحال ہے، اور اس کے لوگ امن اور اطمینان کے ساتھ رہتے اور محنت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ  چین کی ترقی کے راستے اور اس کے تجربے سے  بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔

غربت کے خاتمے  میں  چینی کامیابیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  چین نے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے  میں  اہم کردار ادا کیا ہے اور تمام ممالک کی حکومتوں اور عوام کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سری لنکا کو بھی غربت کا مسئلہ درپیش ہے اور حکومت کے بڑے اہداف میں سے ایک غربت کا خاتمہ ہے اسی لئے  اس ضمن میں  چین کا تجربہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 ڈیسانائیکے   نے یہ بھی کہا کہ چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے دنیا  میں  تنوع کا تحفظ کیا ہے،اس کی بہتر ترقی کے لئے مدد فراہم کی ہے اور دنیا  کو ایک نیا راستہ دیا ہے ۔