چین اور البانیہ

چینی صدر کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب کی اشاعت

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تمدن سے متعلق نظریات پر مبنی کتاب ملک بھر میں جاری کر دی گئی ہے ۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، چینی قوم کی پائیدار ترقی کے نقطہ نظر کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی تمدن کی تزویراتی اہمیت کا گہرائی سے ادراک کیا ہے۔ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تحت بھرپور طریقے سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ہے۔شی جن پھنگ کی جانب سے نظریاتی اختراع، عملی جدت، ادارہ جاتی اختراع، تخلیقی طور پر نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے جن سے اُن کی ماحولیاتی تہذیبی فکر کی عکاسی ہوتی ہے۔مذکورہ کتاب چین کی جانب سے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لیے بنیادی اقدامات اور عملی لائحہ عمل میں رہنمائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں