بیجنگ (عکس آن لائن) یوم مئی کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے محنت کشوں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اتوار کے روز
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا پہلا سال ہے اور چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر عمل درآمد کے لئے ایک کلیدی سال ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام محنت کش افراد ماڈل ورکرز کے جذبے کو بھرپور انداز میں بروے کار لاتے ہوئے محنت سے کام کریں گے ،تخلیقات پر مبنی محنت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو آگے بڑھائیں گےاور ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ الثانیہ کے نئے سفر میں مرکزی قوت کا کردار ادا کریں گے۔
شی جن پھنگ نے چین کی مختلف سطح کی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت کش افراد کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ان کےمسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں اور معاشرے بھر میں محنت اور محنت کشوں کے احترام کا عمدہ ماحول پیدا کریں ۔