چینی وزارت تجارت

چینی صدر کی فریڈرک مرز کو جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے فریڈرک مرز کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور جرمنی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

دنیا کی دوسری اور تیسری سب سے بڑی معیشتوں اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور جرمنی کو تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو گہرا کرتے ہوئے اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، اور مشترکہ طور پر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین جرمنی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چانسلر مرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین جرمنی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک نیا باب تخلیق کیا جا سکے، چین اور یورپی یونین کے تعاون کو درست سمت میں آگے بڑھایا جا سکے اور مشترکہ طور پر عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اسی روز مرز کو جرمن چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

اسی دن نومنتخب جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جرمن بنڈس ٹاگ میں حلف اٹھایا۔ جرمن بنڈس ٹاگ میں ووٹنگ کے دوسرے دور میں ، مرز نے 325 ووٹ حاصل کیے ، جو مطلوبہ اکثریت سے 9 ووٹ زیادہ تھے ، اس طرح وہ سرکاری طور پر وفاقی جمہوریہ جرمنی کے 10 ویں چانسلر کے طور پر منتخب ہوئے۔