چینی صدر

چینی صدر کی طرف سے سی پی سی کی قومی کانگریس سے متعلق نیٹیزنز کی تجاویز طلب کرنے پر ہدایت

بیجنگ (عکس آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس سے متعلق کام کے بارے میں نیٹیزنز کی آراء اور تجاویز طلب کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں،اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 20ویں پارٹی کانگریس پارٹی اور ملک کی سیاسی زندگی میں ایک اہم ایونٹ ہے۔ پارٹی کی قومی کانگریس سے متعلق کام کے بارے میں آن لائن رائے کی درخواست پوری پارٹی اور معاشرے کے لیے قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، اور یہ ہمہ گیر عمل کی جمہوریت کا ایک واضح مظہر بھی ہے۔ متعلقہ محکموں کو ان تجاویز کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔

جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کے مطابق سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے آن لائن مشاورتی سرگرمیاں 15 اپریل سے 16 مئی تک کی گئیں۔ چین کے اہم میڈیا کے آن لائن پلیٹ فارمز نے پورے معاشرے کی آراء اور تجاویز سننے کے لیے خصوصی کالم ترتیب دیے۔ اس سرگرمی کو عام لوگوں کی طرف سے وسیع توجہ اور شرکت ملی ہے، اور نیٹیزنز کی جانب سے 8.542 ملین سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں