چینی صدر

چینی صدر  کی جشن بہار  کے موقع پر  فوجیوں سے ملاقات

بیجنگ (عکس آن لائن) جشن بہار  کے موقع پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  تیانجن میں تعینات فوجیوں کا معائنہ کیااور پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں، اور  فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہفتہ کے روز  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سال میں فوج کو مضبوط بنانے کے رہنما نظریے کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانا، نئے دور میں فوجی تزویراتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد، ملک و قوم کے لئے اپنے مشن کو انجام دینا ، اور پارٹی اور عوام کی جانب سے تفویض کردہ کاموں کو بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے تمام فوجیوں کو نئے سال کے لئے پرجوش نیک خواہشات  کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں