شی جن پھنگ

چینی صدر کی جانب سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے کردار کی تعر یف

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے عظیم عوامی ہال میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے صدر سپلیریٹز سے ملاقات کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے قیام کے 160 سالہ عرصے میں بین الاقوامی انسانی امور میں اُس کے مفید کردار کی ستائش کی اور عالمی امن اور ترقی کے لیے کمیٹی کی اہم خدمات کو سراہا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا اس وقت ایک صدی میں نظر نہ آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور انسانی سماج کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو، گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کی تجاویز پیش کیں۔جس کا مقصد دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے تاکہ معاشی ترقی حاصل کی جا سکے، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے، باہمی مفادات کے حصول اور جیت جیت کے نتائج حاصل کیے جا سکیں اور عالمی گورننس اور انسانی مسائل کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے چینی تصورات اور حل فراہم کیے جائیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انسان دوستی سب سے بڑا اتفاق رائے ہے جو مختلف تہذیبوں کو متحد کر سکتا ہے۔ عوام کو اولین ترجیح دینے کے تصور کو برقرار رکھتے ہوئے چین نے انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف سب سے بڑی جنگ میں فتح حاصل کی ہے ۔کووڈ-۱۹ کی وبا کا سامنا کرتے ہوئے چین نے نہ صرف اپنے لوگوں کی زندگی اور صحت کا تحفظ کیا بلکہ تاریخ کا سب سے بڑا عالمی انسانی امدادی آپریشن بھی سرانجام دیا ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین بین الاقوامی انسانی کاز میں ایک فعال حامی، شریک اور معاون ہے۔ چین انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ مزید قریبی تعاون کرنے اور انسانیت کی امن اور ترقی کے مقصد کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں