بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ استقبالیے میں شرکت کی اور تمام چینی شہر یوں کوجشن بہار کی مبارکباد دی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدرشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں ،تمام قومیتوں ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینی افراد کو جشن بہار کی مبارکباد دیتے ہوئے ،
ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد چینی عوام کے اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 100 سال میں حاصل کردہ تمام کامیابیاں متحد ہو کر کی جانے والی جدوجہد کے نتائج ہیں اور تمام چینی مل کر مزید سنہرے باب رقم کریں گے۔
انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کے حوالے سے کہا کہ چینی عوام سادہ،محفوظ اور رنگا رنگ اولمپکس منعقد کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔