چینی صدر

چینی صدر کی تقریر “ایک ملک دونظام ” کی پالیسی پر عمل کے لئے مزید اعتماد اور طاقت کا باعث ہے، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مختلف شخصیات کی رائے

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ کی ماد ر وطن میں واپسی کی پچیسویں سالگرہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور اس موقع پر ایک اہم تقریر کی تھی۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی تقریر بہت متاثر کن اور حوصلہ افزا تھی جس سے ہانگ کانگ اور مکاؤ میں “ایک ملک، دو نظام” کی پٌالیسی پر بہتر طریقے سے عمل کرنے کے لئے مزید اعتماد اور طاقت حاصل ہوئی ہے ۔

مکاؤ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ آج مکاؤ کا معاشرہ مستحکم ہے، معاشی ترقی کی رفتار تیز ہے ، شہریوں کی زندگی اطمینان بخش ہے اور مکاؤ میں موجود متنوع ثقافتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں ۔صدر شی کی اہم تقریر سب کو متحد ہونے ، مجموعی قومی ترقی میں فعال طور پر ضم ہونے ، اور مکاؤ کی خصوصیات کے ساتھ “ایک ملک ، دو نظام” کے عمل میں ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یہ بھی کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی مکاؤ سے گہری توقعات نے مکاؤ کے تمام شعبوں کی حوصلہ افزائی کو دوگنا کر دیا ہے ۔ ہر کوئی زیادہ پرعزم اقدامات کے ساتھ آگے بڑھے گا ،اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا اور چینی طرز کی جدید کاری کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے گا ۔

ہانگ کانگ کے لوگوں نے کہا کہ ملک خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبے چینی قوم کے عظیم احیاء کےلیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔