پیرس (عکس آن لائن) صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں و خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھینگ لی یوان نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
جب پھینگ لی یوان پہنچیں تو یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے داخلی دروازے پر ان کا استقبال کیا۔ آڈرے ازولے نے پھینگ لی یوان کے ساتھ “چین اور یونیسکو کے درمیان دس سالہ تعاون کی کامیابیوں کی نمائش” کا دورہ کیا۔ آڈرے ازولے نے دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے چین کے کردار کو سراہا ہے۔
ملاقات کے دوران، پھینگ لی یوان نے مختصر طور پر لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں چین کی تازہ ترین پیش رفت کا تعارف کرایا، خاص طور پر “اسپرنگ بڈ پلان” سے حاصل ہونے والے نتائج پر روشنی ڈالی۔ پھینگ لی یوان نے کہا کہ میں نے دس سال تک لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے یونیسکو کی خصوصی ایلچی کے طور پر کام کیا ہے اور بہت سے ممالک میں اسکولوں کا دورہ کیا ہے،مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تعلیم حاصل کر کے اپنی تقدیر بدل رہی ہیں اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم کو فروغ دینا ایک عظیم نصب العین ہے، جس کا تعلق سماجی ترقی اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل سے ہے۔
چین یونیسکو کے ساتھ دنیا بھر میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو تعلیم کے مساوی حقوق حاصل کرنے میں مدد دینے اور ایک روشن مستقبل تخلیق کرنے تعاون فراہم کرنا چاہتا ہے۔