چینی صدر کی اہلیہ

چینی صدر کی اہلیہ نے غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ مقامی اوپرا طائفہ کا دورہ کیا

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شریک کرغزستان اور ازبکستان کے صدور کی بیگمات کےساتھ شی آن یی لی سو نامی اوپرا طائفہ کا دورہ کیا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پھنگ لی یوان اور مہمانوں نے سب سے پہلے چھین چھانگ اوپرا آرٹ میوزیم کا دورہ کیا ، چھین چھانگ اوپرا کی تاریخی ابتدا اور ترقی کا تعارف سنا ، اور مختلف ادوار سے عمدہ چھین چھانگ آرٹ کی نمائش کو بڑی دلچسپی سے دیکھا۔
اس کے بعد پھنگ لی یوان اور مہمان کلاسیکی ڈراموں سے لطف اندوز ہونے کے لئے طائفہ کے صد سالہ تھیٹر میں تشرہف لائیں۔

پھنگ لی یوان نے کہا کہ ہم وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور فنکارانہ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے درمیان واقفیت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ مہمانوں نے کہا کہ وہ دل سے محسوس کرتی ہیں کہ شاہراہ ریشم نے وسطی ایشیا اور چینی ثقافت کو آپس میں جوڑ دیا ہے،وہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کے تحفظ اور وراثت کا احترام کرتی ہیں، اور تہذیبوں کے مابین لوگوں کے تبادلے اور باہمی سیکھنے کو گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں