بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے نویں اجتماعی مطالعہ کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کا مضبوط احساس پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم نصیب معاشرے کے تصور کو مضبوط بنانے میں تمام قومیتوں کے لوگوں کی رہنمائی کی جائے ۔
ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کرنے کے لئے کسی بھی قومیت کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ہفتہ کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں تمام قومیتوں کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور مشترکہ جدو جہد کے جذبے کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا ہوگا اور تمام قومیتوں کی مشترکہ خوشحالی و ترقی کی تکمیل کے عمل میں ملک کے تمام قومیتوں کے عوام کو ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی عظمت میں شریک ہونے دینا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی قوم میں ہم نصیب معاشرے کا مضبوط احساس پیدا کرنے کے لئے چینی قوم کے ہم نصیب معاشرےکا ایک سائنسی اور مکمل نظریاتی نظام تشکیل دینا ضروری ہے۔اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر پرزور دیتے ہوئے چینی قوم کے ایک مشترکہ روحانی گھر کی تعمیر کرنا ضروری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام قومیتوں کے عوام کے مابین بھرپور تبادلوں اور انضمام کو فروغ دیتے ہوئے چینی قوم کے عظیم اتحاد کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینا ہوگا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ چینی قوم کے کامیاب تجربات اور تاریخ کو اچھی طرح مقبول عام بناتے ہوئے چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے احساس کو بھرپور انداز میں مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ پوری پارٹی اور ملک کی تمام قومیتوں کا مشترکہ فرض ہے کہ چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کا احساس مضبوط بناتے ہوئے نئے دور میں پارٹی کے قومیتی امور کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔