بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ کو مبارکباد کا ایک خط بھیجا ہے ۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ، دنیا کی پرامن ترقی اور انسانی تہذیب کے ارتقاء میں دانشمندی کے ساتھ اپنا حصہ ڈالنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ کا آغاز چین کے صوبہ زے جیانگ کے قصبے وو چن میں ہوا ، جس کا موضوع ہے ” سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں” ۔
Load/Hide Comments