بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شریک چائنیز گو مین ٹانگ کی انقلابی کمیٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حلقوں اور ماحولیاتی وسائل کے حلقوں کے مندوبین سے ملاقات سے کی اور ان کی تجاویز اور آرا سنیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدکاری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے ہمیں فعال طور پر تجاویز پیش کرنی اور وسیع پیمانے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔بدھ کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2023 سی پی سی کے بیسویں قومی کانگریس کے جذبے پر عمل درآمد کا پہلا سال ہے۔
جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، وہ ملک بھر کے تمام قومیتوں کے عوام کے اتحاد اور کوششوں کا نتیجہ ہے، جس میں سی پی پی سی سی کے مندوبین کی عقل اور محنت بھی شامل ہے۔ گزشتہ سال چائنیز گو مین ٹانگ کی انقلابی کمیٹی نے سیاسی مشاورت کو مضبوط بناتے ہوئے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان اقتصادی و ثقافتی تبادلوں کو فعال طور پر آگے بڑھایا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے حلقے کی شخصیات نے سائنسی جدت طرازی میں بھرپور حصہ لیا جبکہ ماحولیاتی وسائل کے حلقے کی شخصیات نے اپنی تیکنیکی برتریوں کو بروئے لاتے ہوئے طرز ترقی کو سبز بنانے میں مثبت کر دار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے قیام کی 75یں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سی پی پی سی سی کو اپنی عمدہ روایات جاری رکھتے ہوئے نئے دور میں اپنے کام اور کثیرالجماعتی تعاون کے نصب العین کی بہتر صورتحال پیداکرنا ہوگی۔