چین

چینی صدر کا صوبہ گانسو میں چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گانسو میں اپنے حالیہ معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ گانسو کو مغربی خطے کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور دریائے زرد کے طاس کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر سی پی سی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کو مضبوط بنانے، سبز اور کم کاربن تبدیلی اور ترقی کو تیز کرنے، اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور ہمہ جہت طریقے سے کھلے پن کو آگے بڑھانے، دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو فروغ دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور قومیتی اتحاد کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے.جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے10 سے 13 ستمبر تک صوبہ گانسو کے شہر تیان شوئی، لانچو اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔13 تاریخ کی صبح انہوں نے گانسو کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور گانسو کے مختلف کاموں کی کامیابیوں کی توثیق کی۔

شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ گانسو کو فعال طور پر نئی صنعت کاری کو فروغ دینا چاہئے ، روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرنا چاہئے ، خصوصی اور فائدہ مند صنعتوں کو مضبوط اور بہتر بنانا چاہئے ، فعال طور پر اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ دینا چاہئے ، مقامی حالات کے مطابق نئے معیار کی پیداواری صلاحیت تشکیل دینی چاہئے ، اور ایک اہم نئی توانائی کے آلات مینوفیکچرنگ بیس کی تعمیر کرنی چاہئے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں فعال طور پر ضم ہونا، سرکاری ملکیتی اثاثوں اور سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنا اور غیر سرکاری معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی اور حمایت ضروری ہے