چینی صدر

  چینی صدر کا  دور حاضر  کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا فارمولہ

بیجنگ (عکس آن لائن) ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاز شواب کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ 17 تاریخ کو بیجنگ سے ورلڈ اکنامک فورم  کی ورچوئل  کانفرنس میں شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ 17 جنوری2017 کو شی جن پھنگ نے سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے پرزور الفاظ میں کہا تھا کہ ایک کھلی عالمی معیشت کو غیرمتزلزل طور پر  فروغ  دیا  جائے، کھلے پن کے مواقع اور مفادات کا اشتراک  کیا جائے، اور باہمی مفاد  اور سود مند  نتائج حاصل کیے جائیں۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک موقع ہے، اور چین اقتصادی عالمگیریت  سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ شراکت کار  بھی ہے ۔

25 جنوری 2021 کو شی جن پھنگ نے ورلڈ اکنامک فورم  کے ورچوئل  ڈیووس ایجنڈا ڈائیلاگ  میں شرکت کی  اور خصوصی خطاب  کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، نظریاتی تعصب کو ترک کرنا، شمال اور جنوب کے درمیان ترقیاتی خلیج  پر قابو پانا اور عالمی چیلنجز کا جواب دینا ،عصر حاضر میں درپیش چار بڑے مسائل ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے عالمی نقطہ نظر، عالمی ردعمل، اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے  ، اور  کثیرالجہتی کو برقرار  رکھتے ہوئے اس پر عمل کیاجائے اور بنی نوع انسان  کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ  دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں