صدر

چینی صدر کا جمی کارٹر کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن کے نام تعزیتی پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن)3 چینی صدر شی جن پھنگ نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر امریکی صدر جو بائیڈن کو تعزیتی پیغام بھیجا جس میں سابق صدر کے انتقال پر گہری تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ سابق صدر جمی کارٹر چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے پروموٹر اور فیصلہ ساز تھے اور انہوں نے طویل عرصے تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں۔ چین دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے، بین الاقوامی برادری کی عالمگیر توقعات کے مطابق کام کرنے اور چین اور امریکہ کے تعلقات کو استحکام اور پائیداری کے صحیح راستے پر آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے.