چینی صدر

چینی صدر کا ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر کو فروغ دینے پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) سنٹرل رورل ورک کانفرنس 23 سے 24 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدرمملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینا اور ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر کو تیز کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اہم اسٹریٹجک ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کو ہمہ جہت انداز میں تعمیر کرنے کے سلسلے میں سب سے پہلے ہمیں اپنی زراعت کو مضبوط کرنا ہوگا، اور صرف ایک مضبوط زراعت ہی ملک کو مضبوط بنا سکتی ہے۔

ایک مضبوط زرعی ملک بنے بغیر کوئی بھی ملک جدید ملک نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اور دیہی جدیدیت کے بغیر سوشلسٹ جدیدیت نامکمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں “تین دیہی” کاموں کو ترقی دینے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے جو دیہی احیاء پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری کو بھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہیں، اور ایک مضبوط زرعی ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
اجلاس میں “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور 2023 میں دیہی احیاء کے کلیدی کام کو ہمہ جہت طریقے سے فروغ دینے کے بارے میں ریاستی کونسل کی آراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ لی چھیانگ، وانگ حو ننگ، ہان چنگ، چائی چھی اور ڈنگ شیوئی شیانگ نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ارکان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے ارکان، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی ، ریاستی کونسل اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں