جو بائیڈن

چینی صدر نے ہمیشہ سیدھی بات کی،جو بائیڈن

واشنگٹن(نمائندہ عکس)امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ سیدھی بات کی ہے۔یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے جانتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کچھ غلط فہمی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں۔

ان کا امریکا میں حال ہی میں ہوئے انتخابات کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور امریکی صدور کے درمیان پیر کو انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں