بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک، ہنگری کے صدر شویوک ٹاماس اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر خصوصی طیارے کے ذریعے تینوں ممالک کے سرکاری دورے پر بیجنگ سے روانہ ہوئے۔
صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر زائی چھی اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای صدر شی کے ہمراہ ہیں۔
Load/Hide Comments