بیجنگ (عکس آن لائن)مارچ 1982 کے اواخر میں 29 سالہ شی جن پھنگ صوبہ ح حہ بے کی زینگ ڈنگ کاؤنٹی میں پارٹی کمیٹی کے بطور ڈپٹی سیکرٹری فرائض سرانجام دینے کے لیے آئے۔یہ کاؤنٹی دارالحکومت بیجنگ سے 300 کلومیٹر دور واقع ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے قبل شی جن پھنگ بیجنگ میں اُس وقت کے نائب وزیر اعظم کے سیکرٹری تھے۔یہ ان کا دوسرا موقع تھا جب انہیں نچلی سطح پر کام کرنے کا موقع ملا۔ 1969 میں 15 سالہ شی جن پھنگ شمال مغربی دیہی بنجر علاقے لیانگ جیا حہ میں سات سالوں تک مقامی کسانوں کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
1975 میں شی جن پھنگ نے مزید حصول تعلیم کے لیے چین کی مشہور چھنگ ہوا یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1978 میں، چین نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا ایک تاریخی فیصلہ کیا، جس میں اصلاحات کے نفاذ اور اقتصادی تعمیر کی تجویز پیش کی گئی۔ان عظیم تبدیلیوں نے لاتعداد چینی نوجوانوں کی تقدیر بدل دی ۔ شی جن پھنگ کے نزدیک صرف نچلی سطح اور عوام تک پہنچ کر ہی ہم صحیح معنوں میں ان کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔
نوجوان شی جن پھنگ نے زینگ ڈنگ جیسی غریب کاؤنٹی میں اصلاحات کو فروغ دیا، اجناس کی معیشت، سیاحت کے منصوبے، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی اور ہنر کو متعارف کروایا، جس سے مقامی لوگوں کے لیے ترقی کے نئے امکانات روشن ہوئے۔