بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چینی جریدے چھیو شی میں ایک مضمون شائع ہوا جس کے مطابق حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ کے عالمی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پیر کے روز مضمون کے مطابق چینی صدر کی سی ایم جی کی کارکردگی کے حوالے سےبہت امیدیں ہیں اور سی سی ٹی وی کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور چین کی بین الاقوامی نشریات کی 80 ویں سالگرہ سمیت دیگر اہم مواقع پر انہوں نے تہنیتی خطوط ارسال کیے اورسی ایم جی کو دنیا میں صف اول کا مین میڈیا بنانے کی ہدایت کی۔
حالیہ برسوں میں سی ایم جی ایک حقیقی، کثیر الجہت اور جامع چین کی کہانیاں پیش کرنے ،عالمی رائے عامہ میں مغربی میڈیا کے تسلط کو موثر طور پر تبدیل کرتے ہوئے رائے عامہ کاایک منصفانہ ، غیرجانبدارانہ اور مثبت ماحول تشکیل دینے نیز ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کرتا آرہا ہے اور اس میں نمایاں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔