چینی سرمایہ کاروں

چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نتیجہ میں 94.8 ملین ڈالرکامنافع حاصل

کراچی(عکس آن لائن)چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران منافع کی مد 94.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ اپنے ملک منتقل کیا۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک کی مدت میں براہ راست سرمایہ کاری کی مدمیں چینی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد 94.4 ملین ڈالر اورفورٹ پو لیو سرمایہ کاری میں منافع کی مد میں 4 لاکھ ڈالر کازرمبادلہ اپنے ملک منتقل کیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چینی سرمایہ کاروں نے براہ راست سرمایہ کاری میں منافع کی مد میں 58.6 ملین ڈالراورفورٹ پولیوسرمایہ کاری کے نتیجہ میں منافع کی مد میں 5 لاکھ ڈالرکامنافع چین منتقل کیا۔فروری 2020ء میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی مدمیں 2 ملین ڈالرچین منتقل کئے گئے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں اب تک 696.4 ملین ڈالرکی نئی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں کل 462.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں