چین

چینی ریاستی کونسل کی جانب سے 33ویں اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد کو مبارکباد کا پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل نے 33ویں اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پیغام میں کہا گیا کہ چینی کھیلوں کے وفد نے 33 ویں سمر اولمپک گیمز میں 40 گولڈ میڈل، 27 سلور میڈل اور 24 کانسی کے میڈل جیت کر مادر وطن اور عوام کے لیے شاندار اعزاز حاصل کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل اس کامیابی پر گرمجوشی سے مبارکباد کا اظہار کرتی ہے۔ موجودہ اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد نے پوری دنیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ منصفانہ مقابلہ کیا ، دوستانہ تبادلے کیے، اپنی مہارتوں میں اضافہ کیا اور دوستی کو بڑھایا،اس کے ساتھ ساتھ چین کی طاقت اور انداز کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور چین کی آواز اور سپرٹ کو پھیلایا۔

امید ہے کہ چینی کھیلوں کا وفد ایک مضبوط کھیلوں کے ملک کی تعمیر کے مقصد کو پورا کرے گا اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کو جامع طور پر فروغ دینے کے لیے اپنی نئی خدمات سرانجام دےگا۔