چینی دوا سا

چینی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی گئی

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی بنائی گئی کورونا ویکسین کی بیجنگ حکومت نے منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاکہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت اور چین کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطلوبہ معیارات پر پورا اترتی ہے۔ مستقبل میں اس ویکسین کے استعمال کی مقررہ مدت اور صحت پر اس کے حفاظتی اثرات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ چینی دوا ساز ادارے سینوفارم نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ یہ ویکسین کووڈ 19 کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں 79 فیصد تک کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں