بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے بتا یا ہے کہ تینوں چینی خلاباز کامیابی سے تیان حہ کور ماڈیول میں داخل ہو چکے ہیں جہاں وہ6 ماہ تک قیام کریں گے ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق خلانورد آئندہ دنوں میں منصوبہ بندی کے مطابق خلائی سائنسی اور تکنیکی تجربات سمیت دیگر متعلقہ امور سر انجام دیں گے۔
چینی خلائی تربیتی مرکز کی محقق اور انسان بردار خلائی انجینئرنگ نظام کی ڈپٹی چیف ڈیزائنر لی اینگ ہوئی نے کہا کہ شینز و۔ 14 مشن تین مراحل میں کل 24 تجربات کرے گا۔اس کے علاوہ ، خلاباز وین تیان اور منگ تیان کے تجرباتی ماڈیولز میں دس سے زائد سائنسی تجرباتی کیبنٹس کی تنصیب کا کام مکمل کریں گے، اور متعدد خلائی سائنسی و تکنیکی تجربات بھی کیے جائیں گے ۔