چینی بحری بیڑہ

چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی “پیس 2025” میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان کی فوج کی  دعوت پر چینی بحری بیڑہ جو باؤتو اور گاؤ یوہو بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو کہ فروری کے وسط میں “پیس 2025”  کثیر القومی مشترکہ   بحری مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان آئے گا۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں بتا یا کہ مختلف ممالک کے شریک بحری جہاز   میری ٹائم   ریپلینشمنٹ، انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع  کے حوالے مشقیں کریں گے، جس کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے  کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔