امریکا

چینی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات طے پا گئی،اگلے ہفتے ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے

بیجنگ(عکس آن لائن)امریکا اور چین کے خارجہ پالیسی کے چوٹی کے سیاستدان ایک ہفتے بعد امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی طرف سے اس ملاقات میں وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور سکیورٹی کے مشیر جیک سلیوان جبکہ چین کی طرف سے کمیونسٹ پارٹی کے ملکی خارجہ پالیسی کے نگران اعلی ترین سیاستدان یانگ جی ایچی اور وزیر خارجہ وانگ یی اس ملاقات میں حصہ لیں گے۔ بلنکن نے کہا کہ یہ اجلاس چین کے بارے میں بہت سے خدشات کے انتہائی واضح الفاظ میں اظہار کا اہم موقع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں