بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے پرتھ میں سمندر پار چینیوں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔آسٹریلیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سمندر پار چینیوں کے تقریباً 350 نمائندوں نے شرکت کی۔
لی چھیانگ نے اپنی تقریر میں سب سے پہلے آسٹریلیا میں مقیم چینیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معیشت لچکدار، امکانات اور قوت حیا ت سے بھرپور ہے، اور طویل مدتی مثبت رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس پائیدار اور صحت مند معاشی ترقی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے.
ایک خوشحال اور زیادہ کھلا چین یقینی طور پر چین اور آسٹریلیا کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مزید نئے مواقع لائے گا ، اور عالمی معیشت میں مضبوط تحریک بھی پیدا کرے گا۔انہوں نےکہا کہ آسٹریلیا میں سمندر پار چینی آسٹریلیا کے متنوع معاشرے کے اہم ارکان ہیں اور انہوں نے چین اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور لوگوں کے تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے.
البانیز نے اپنی تقریر میں آسٹریلیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور ثقافتی خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنے پر آسٹریلیا میں موجود چینیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور چین ایک دوسرے کے انتہائی تکمیلی شراکت دار ہیں اور آسٹریلیا نے چین کی ترقی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ آسٹریلیا چین کے ساتھ مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور آسٹریلیا چین تعلقات میں زیادہ ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے تیار ہے