چائنا آسیان ایکسپو

چین،20 ویں چائنا آسیان ایکسپو میں سرمایہ کاری تعاون کے 470 منصوبوں پر دستخط

بیجنگ (عکس آن لائن)20 ویں چین – آسیان ایکسپو اور چین – آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں شروع ہوئی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سال چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کی 10 ویں سالگرہ بھی ہے، جس میں بیلٹ اینڈ روڈ” وابستہ 30 سے زیادہ ممالک اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

موجودہ ایکسپو میں پہلی بار “ادارہ جاتی کھلاپن: علاقائی اقتصادی ترقی کا ایک نیا نمونہ” کے موضوع پر ایک سائیڈ ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ایکسپو میں 487.3 بلین یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 470 سرمایہ کاری تعاون کے منصوبوں پر دستخط کئےگئے ، جن میں سے مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری 65فیصد سے زیادہ تھی ، اور سرگرمیوں کی تعداد ، منصوبوں کی تعداد ، سرمایہ کاری کے حجم اور مینوفیکچرنگ سرمایہ کاری کے تناسب میں تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں