بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس جمعہ کو کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور حکومتی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔
کانگریس میں حکومتی ورک رپورٹ، قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی ،سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیورریٹ کی ورک رپورٹس کو منظور کیا گیا ہے۔
کانگریس نے عوامی جمہوریہ چین کی تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریس اور مقامی عوامی حکومتوں کے اصول و ضوابط پر مبنی قانون میں ترمیم کے فیصلے کو اپنایا۔ اجلاس نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کی تعداد اور انتخابات کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کے انتخاب کے طریقہ کار کو منظور کیا گیا۔
14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کا انتخاب جنوری 2023 میں کیا جائے گا۔
کانفرنس کے پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین لی جائیں شو نے نشاندہی کی کہ یہ سال پارٹی اور ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم سال ہے۔ قومی نظام اور قومی حکمرانی کے نظام میں عوامی کانگریس کے نظام کے نئے مشن اور نئے کاموں کو بے حد باریک بینی اور تفصیل سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہمہ گیرعوامی طرز جمہوریت کو فروغ دینے، عوام کو ملک کے مالک بنانے اور عوامی کانگریس کے کام کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔