بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریز یڈیم نے جمعہ کی صبح اپنا تیسرا اجلاس منعقد کیا جس میں 20 ویں مرکزی کمیٹی کے ممبران اور متبادل ممبران اورمرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے ممبران کے امیدواروں کی فہرست(مسودہ) کی منظوری دی گئی اور اسے غور و خوض کے لئے مختلف وفود کو پیش کیا گیا۔
شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق 20 تاریخ کی سہ پہر اور 21 تاریخ کی صبح کانگریس میں شریک مختلف وفود کے کل رکنی اجلاس منعقد کئے گئے، جن میں مرکزی کمیٹی کے ممبران اور متبادل ممبران اورمرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے ممبران کا ابتدائی انتخاب کیا گیا۔ 21 تاریخ کی سہ پہر کو ، اجلاس میں وفود کا الگ الگ گروپ اجلاس منعقدہوا جس میں اجلاس کے پریزیڈیم کے تیسرے اجلاس میں دی گئی مزکورہ ممبروں کے لئے امیدواروں کی فہرست پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 22 تاریخ کی صبح اجلاس میں باضابطہ انتخابات ہوں گے۔