بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے بیرونی تجارتی مرکز کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ چین کے 132ویں برآمدی و درآمدی تجارتی میلے یعنی گوانگ ڈونگ تجارتی میلے کے شروع ہونے کے ابتدائی 10 دنوں کی مرکزی نمائش کے دوران 229 ممالک اور خطوں کے 5.1 لاکھ خریداروں نے آن لائن نمائش کا دورہ کیا، اس تعداد میں”بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک سے خریداروں کا تناسب 55.72 فیصد رہا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ
132 ویں گوانگ ڈونگ میلے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ نمائش کنندگان کی تعداد پہلی بار 35ہزار تک پہنچ گئی ، جس میں پچھلے میلے کے مقابلے میں 40فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تاحال گوانگ ڈونگ میلے کی آفیشل ویب سائٹ کو 38.56 ملین مرتبہ وزٹ کیا جا چکا ہے جو گزشتہ میلے کے مقابلے میں 13.75 فیصد زیادہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق 25 اکتوبر سے گوانگ ڈونگ میلے کے آن لائن پلیٹ فارم پر ہونے والی نمائش ، ٹریڈ میچنگ اور دیگر فنکشنز 15 مارچ 2023 تک جاری رہیں گے، جو چینی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان تجارتی تعاون کے لیے خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔