بیجنگ (عکس آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس ہفتہ کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔چینی میڈ یا کے مطا بق کانگریس میں سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا گیا ہے ، اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قومی کانگریس اور اس کے ذریعے منتخب ہونے والی مرکزی کمیٹی سی پی سی کا اعلیٰ ترین رہنما ادارہ ہے۔سی پی سی کی قومی کانگریس ہر پانچ سال بعد منعقد ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments