چین

چین، چینی صدر کا عوامی خد مت کا بے مثال جذ بہ

بیجنگ (عکس آن لائن)گزشتہ دس سالوں میں چین کے “دو سیشنز” کے دوران شی جن پھنگ کا عوامی خدمت کا بے مثال جذبہ مارچ کے مہینے میں چین میں قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں جوکہ چین کی سیاسی زندگی میں بڑی اہمیت کے حامل دو اجلاس ہیں اور چینی عوام کے سیاست میں شمولیت کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔

گزشتہ دس سالوں میں منعقدہ ان دو اہم سیشنز کے دوران شی جن پھنگ نے 53 بارگروپ ڈسکشنز میں شرکت کی اور مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں اور مندوبین سےآمنے سامنے تبادلہ خیال کیا۔ان ناقابل فراموش لمحات میں چینی طرز کی جمہوریت میں عوام کی خدمت کے اصول پر مبنی چین کے اعلی ترین رہنما کا جذبہ بے مثال اور قابل قدر ہے ۔

“ہم سیدھی اور ٹھوس باتیں کرتے ہیں۔ میرے خیال سے آپ لوگوں کی آرا بہت اچھی ہیں ، جن سے مجھے نئے خیالات آئے ہیں” دو ہزار تیرہ کے دو سیشنز کے دوران شی جن پھنگ نے پہلی بار گروپ ڈسکشن کے دوران مذکورہ باتیں کہیں۔دو ہزار سولہ کے دو سیشنز کے دوران شی جن پھنگ نے تبتی قومیت کے نمائندے اور صوبہ چھینگ ہائی کے ہوانگ نان تبتی خود اختیارپریفیکچر کے عوامی ہسپتال کی ڈاکٹر نیانگ مائو شیئن سے مقامی لوگوں کی صحت کے حوالے سے متعدد سوالات پوچھے۔ دس سالوں سے شی جن پھنگ اور دو اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین کے درمیان دوستانہ اور قریبی تبادلے بہت زیادہ رہے۔فوڈ سکیورٹی سے لے کر بچوں کی تعلیم تک شی جن پھنگ کی توجہ ہمیشہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی کے معاملات سے تعلق رکھتی ہے۔

دو ہزار پندرہ میں شی جن پھنگ نے صوبہ جیانگ شی کے وفد کے ساتھ گروپ ڈسکشن کے دوران یہ تصور پیش کیا تھا کہ عمدہ سیاسی ماحول بنانا ہے۔وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے کہا تھا کہ قدرتی ماحول اچھا ہونا چاہیئے، دراصل سیاسی ماحول بھی شفاف ہونا چاہیئے۔بدعنوان افراد پر کاری ضرب لگانا شفاف اور اچھے سیاسی ماحول کے تحفظ کے لئے لازم ہے۔ اگر ہماری پارٹی میں بدعنوان لوگ موجود ہیں تو ہمارا ماحول متاثر ہوگا۔ہمیں بدعنوانیوں کے خلاف جد وجہد جاری رکھتے ہوئے تمام بدعنوان لوگوں کو پکڑنا ہے۔

دو ہزار سولہ میں شی جن پھنگ نے پہلی دفعہ یہ تصور پیش کیا کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان قریب مگر شفاف تعلقات قائم کئے جائیں۔دو ہزار اٹھارہ میں انہوں نے ایک گروپ ڈیسکشن میں پہلی بار نئی طرز کے سیاسی جماعتی نظام کا تصور پیش کیا جس نے نئے عہد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثرالجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام کی ترقی کے لئے رہنمائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں