بیجنگ (عکس آن لائن) چھٹی سلک روڈ (ڈن ہوانگ) بین الاقوامی ثقافتی نمائش چین کے صوبہ گانسو کے شہر ڈن ہوانگ میں شروع ہوئی۔
“دنیا کو ملایا جائے : ثقافتی تبادلہ اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنا” کے موضوع کے ساتھ ، موجودہ کلچر ایکسپو کی اہم سرگرمیاں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی خدمت ، ڈن ہوانگ ثقافت کے جذبے سے معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق موجودہ ایکسپو میں 13 فورمز اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں “شاہراہ ریشم کی ثقافت کی وراثت اور تہذیب کی ایک نئی شکل تشکیل دینےکا فورم” بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سلک روڈ ثقافتی آثار کی نمائش جیسی خصوصی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈن ہوانگ کلچرل ایکسپو چین میں واحد بین الاقوامی ثقافتی نمائش ہے جس کا موضوع “بیلٹ اینڈ روڈ” ثقافتی تبادلے ہے ، جو 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔