بیجنگ (کامرس ڈیسک) چین کی وزارت نقل و حمل کے متعلقہ اہلکار نے ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال ،سترہ جنوری سےجشن بہار کے دوران نقل و حمل یعنی “چھون یون” کا آغاز ہوگیا تھا اور سات فروری تک کل 539 ملین سفری ٹرپس ہوئےہیں ۔ یہ تعداد سال دو ہزار اکیس کی اسی مدت سے 42.8 فیصد زیادہ ہے،جب کہ وبا سے قبل سال 2019 کی تعداد کے چالیس فیصد سے کم ہے۔ان میں بذریعہ ریل 120 ملین، بذریعہ سڑک 390 ملین جب کہ 18.89ملین فضائی ٹرپس ہوئے ۔
اندازہ ہے کہ 16 اور 17 فروری کو مسافروں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بے حد بلند ہوگی۔