چین

چین، چوتھے’جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹول’ کا افتتاح

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ ہائی نان کی حکومت کے مشترکہ زیرِاہتمام چوتھا جزیرہ ہائی نان بین الاقوامی فلم فیسٹیول چین کے ساحلی شہر سان یا میں شروع ہوا۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق, میڈیا گروپ کی تیار کردہ تین فلمیں افتتاحی تقریب میں دیکھی گئیں۔

موجودہ فلم فیسٹول میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈ کے لیے جیوری میں اندرون اور بیرون ممالک کی 13 فنکار شخصیات شامل ہیں ، وہ آن لائن اور آف لائن طریقے سے فیصلہ سازی کے امور میں حصہ لے رہے ہیں۔116 ممالک اور علاقوں کی کل 3761 فلموں نے ایوارڈ کے لیے درخواستیں پیش کی ہیں۔

علاوہ ازیں فلم فیسٹول کے دوران ناظرین کو آن لائن اور آف لائن طریقوں سے فلمیں دکھائی جائیں گی۔موجودہ فلم فیسٹول پچیس تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔اختتامی تقریب میں اہم ایواڈ ز کا اعلان کیا جائے گا۔

اسی دن پہلا “دستاویزی تصاویر: انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگی اور بقائے باہمی” تھیم فورم شروع ہوا۔ اس فورم میں بہت سے ملکی اور غیر ملکی دستاویزی ماسٹرز ، ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز شریک ہو رہے ہیں جو ” فطرتئ دستاویزی فلموں میں انسانیت پسندانہ اظہار اور تکنیکی جدت طرازی” جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاکہ انسان اور فطرت اور چین اور دنیا کے مابین ایک پل تعمیرکیا جائے ۔ اس فورم کا مقصد دستاویزی فلموں کی شکل میں انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ تعلقات کو تلاش کرنا اور انسان اور فطرت کے مابین زندگی کے ایک ہم نصیب معاشرہ کی تعمیر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں