بیجنگ

چین، پا کستان سمیت 20 مما لک کی “ڈیجیٹل سلک روڈ” بین الاقوامی کانفرنس میں شر کت

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ میں ساتویں “ڈیجیٹل سلک روڈ” بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں فن لینڈ، جرمنی، برطانیہ اور پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک کے تقریباً 250 ماہرین نے شرکت کی۔

اس تین روزہ کانفرنس میں شرکاء “پائیدار ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حمایت ” کے موضوع پر 13 سیمینارز کے ذریعے، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے مخصوص نفاذ کے اقدامات اور مشکلات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ، اور ڈیجیٹل سلک روڈ پر بیجنگ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق .

افتتاحی تقریب میں “ارتھ بگ ڈیٹا بیلٹ اینڈ روڈ کی پائیدار ترقی میں مدد “کے موضوع پر رپورٹ جاری کی گئی۔ اس رپورٹ نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی جانب بڑھتے ہوئے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی پائیدار ترقی میں “ڈیجیٹل سلک روڈ” بین الاقوامی سائنسی پروگرام کے تحقیقی نتائج کی عکاسی کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں پائیدار ترقی کو درپیش موجودہ مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” خطے میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہئے تاکہ ڈیٹا ، علم اور ٹیکنالوجی کے جامع اشتراک کو فروغ دیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں