بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے شہر فوزو میں پانچویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کا آغاز ہو گیا-ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےشعبہِ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ انٹرنیٹ کا ایک طاقتور ملک بننے کے بارے میں سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے افکار کا عمیق مطالعہ اور ان پرعمل درآمد بے حدضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے پیداواری طریقوں، طرز زندگی اور انتظامی طریقہِ کار میں تبدیلی کو فروغ دیا جائے گا، ڈیجیٹل ترقی کی لہر میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا، نئے چیلنجز کا جواب دیا جائے گا، اور نئے مواقع تشکیل دیے جائیں گے۔
ہوانگ کھون مینگ نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں جب کہ مستقبل کے امکانات بھی امید افزا ہیں۔