چین

چین، وراثت میں ملے دو برگد کے درخت

بیجنگ (عکس آن لائن) 12 مارچ 2000 کو ، 87 سالہ شی چونگ شن اور ان کے خاندان نے شینزین میں اپنی رہائش گاہ میں ایک ساتھ مل کر برگد کا ایک درخت لگایا۔ گوانگ دونگ میں اصلاحات اور کھلے پن کے اہم بانیوں میں سے ایک کی حیثیت سے ،یہ شی چونگ شن کی جانب سے اس سرزمین میں اصلاحات اور کھلے پن کی جڑیں پکڑنے کی خواہش کا اظہار تھا ۔

دسمبر 1978 میں ، 11 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے پارٹی اور ریاست کے کام کی توجہ اقتصادی تعمیر اور اصلاحات اور کھلے پن پر مرکوز کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ، جس سے اصلاحات ، کھلے پن اور سوشلسٹ جدیدیت کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہوا۔
چند ماہ بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی گوانگ دونگ صوبائی کمیٹی کے اس وقت کے فرسٹ سیکریٹری شی چونگ شن نے ایک سینٹرل ورک کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ مرکزی حکومت گوانگ دونگ کو مزید خودمختاری دے گی اور اصلاحات اور کھلے پن میں پہل کرے گی۔ مارچ 1979 میں ، شینزین شہر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ گوانگ دونگ میں اپنے دو سال سے زیادہ عرصے کے دوران ، شی چونگ شن نے کئی نمایاں امور سرانجام دیے۔ اگست 1980 میں ، پارٹی اور ریاست نے شینزین ، چوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دی۔

اصلاحات اور کھلے پن کے آغاز میں ، شی جن پھنگ کے والد نے گوانگ دونگ کے لوگوں کی ذہن سازی اور اصلاحات کے لئے پرعزم ہونے کے عظیم عمل کی قیادت کی ، جس نے شی جن پھنگ کو بے حد متاثر کیا۔

چین
چین

سنہ 1982 میں شی جن پھنگ نے مقامی سطح پر کام کرنے کے لیے درخواست دی اورصوبہ حہ بے کی زینگ دنگ کاونٹی ، صوبہ فوجیان، زے جیانگ اور شنگھائی میں اپنے کام کے دوران اُن کے اصلاحاتی طریقوں ، طویل مدتی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور گورننس سے وابستہ دیگر امور کو نئے عہد میں انتہائی عملی اور رہنما نوعیت کا حامل قرار دیا گیا ۔

چین
چین

یہ بات بالکل واضح ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان روحانی وراثت کسی مشکلات سے نہیں ڈرتی اور ذمہ داری لینے کی جرات کرتی ہے اور کمیونسٹوں کی دو نسلوں کے درمیان اصلاح کا سلسلہ جو تبدیلی اور جدت طرازی کی ہمت رکھتا ہے ، خود بخود واضح ہے۔ جیسا کہ شی جن پھنگ نے اپنے والد شی چونگ شن کے نام سالگرہ کے خط میں لکھا، ” انسانیت آپ سے سیکھی” اور ” عمل کرنا آپ سے سیکھا”۔