بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے14ویں پانچ سالہ منصوبے میں “گھریلو طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی ” جاری کی ، جس میں گھریلو طلب کی توسیع کو محدود کرنے والے اہم عوامل کو دور کرنے اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران گھریلو طلب کو بڑھانے کی حکمت عملی کے مقاصد کے پیش نظر، اہم کاموں اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز مزکورہ دستاویز میں نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر لاگو کرنے، ایک نیا ترقیاتی پیٹرن قائم کرنے، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے ، سپلائی سائیڈ کی اصلاحات پر عمل کرنے، اورانسداد وبا اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو مربوط کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
مارکیٹ کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اصلاحات کو مزید فروغ دینے ، کھلے پن کو آگے بڑھانے اور ایک مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تشکیل پر زور دیا گیا تاکہ “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران مستحکم اور صحت مند اقتصادی اور سماجی ترقی کی مضبوط حوصلہ افزائی کی جا سکے۔