تعلیمی کانفرنس

چین، عالمی ڈیجیٹل تعلیمی کانفرنس کا آغاز

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ میں “ڈیجیٹل تبدیلی اور تعلیم کا مستقبل”کے موضوع پر دو روزہ عالمی ڈیجیٹل کانفرنس کا آغاز ہو ا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کانفرنس میں 130 سے زائد ممالک اور خطوں کے ترجمان، تقریباً 50 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمو ں کے چین میں متعین سفیر اور نمائندے نیز کچھ نامور جامعات کے سربراہان شریک ہیں۔ کانفرنس کے مرکزی نکات میں ڈیجیٹل تبدیلی، ڈیجیٹل تدریسی وسائل کے استعمال، اساتذہ و طلباء کی ڈیجیٹل خواندگی میں بہتری اور ڈیجیٹل تعلیم کےطریقہ کارشامل ہیں ۔

وزارت تعلیم کےمتعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی ریسورس سینٹر قائم کیا ہے اور نیشنل اسمارٹ ایجوکیشن پبلک سروس پلیٹ فارم کےصارفین 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں