چینی وزیر خزانہ

چین، صنعتی مزدوروں کی تعلیم و تربیت میں اصلاحات کو گہرا کرنے کی آراء کا اجراء 

بیجنگ (عکس آن لائن)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اورچین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں صنعتی مزدوروں  کی تعلیم و تربیت میں اصلاحات کو گہرا کرنے کے بارے میں آراء نامی دستاویز جاری کی ہے۔ “آراء” میں کہا گیا ہے  کہ صنعتی  مزدور محنت کش طبقے کی بنیادی قوت اور سماجی دولت پیدا کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ صنعتی مزدور چین کی  جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کو نافذ کرنے اور مینوفیکچرنگ پاور کی تعمیر کو تیز کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ “آراء” میں  ہدف پیش کیا گیا ہے  کہ 2035 تک  چین میں قومی سطح پر تقریباً 2،000 ، صوبائی سطح پر تقریباً 10،000  اور میونسپل سطح پر تقریباً 50،000 کاریگر تیار کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

قومی سطح بلکہ ہر سطح کے مزید کاریگروں  کی تیاری کے ذریعے پہلے درجے کے صنعتی مزدوروں کی تعلیم وتربیت کو فروغ دیا جائےگا اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم نصب العین کو آگے بڑھانے کے لئے باصلاحیت افراد اور  مہارت کی حمایت فراہم  کی جائےگی۔