آبنائے فورم

چین، شیامن میں چودہویں “آبنائے فورم” کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن)شیامن میں ،چودہویں “آبنائے فورم ” کا انعقاد ہوا۔”غیر سرکاری تبادلوں کو وسعت دینا اور مربوط ترقی کو گہرا کرنا” کے موضوع پر منعقدہ اس فورم میں ،تائیوان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 2,000 مہمانوں کو فورم کے آف لائن ایونٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔

اس فورم میں دوسری مرتبہ شریک ہونے والے تائیوان کے تاجر لن تھیان لیانگ نے کہا کہ چائنیز مین لینڈ کی جانب سے تائیوان کے ہم وطنوں کو 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے نفاذ میں حصہ لینے کے لیے عملی رہنمائی اور مدد مل رہی ہے اور نئے ترقیاتی نمونے میں ضم ہونا تائیوان کے تاجروں کو بھرپور فوائد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال، ہماری آمدنی اور منافع بلند رہے، ہمیں وبا کے دوران جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو چائنیز مین لینڈ کی تمام سطح کی حکومتوں نے تیزی سے ردِ عمل دیا ، ان مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں ہماری مدد کی اور ہمیں کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے کی ضمانت دی ہے۔

تائیوان کی ہم وطن لی پھے زن، نو سالوں سے چائنیز مین لینڈ میں کام کر رہی ہیں جہاں وہ فوجیان کے دیہی علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔وہ تائیوان کےچالیس سے زائد ہم وطنوں کو سروسز کے شعبے میں کام کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں لائی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چائنیز مین لینڈ نے انہیں اپنی طرف متوجہ اور وہ یہاں رہنے اور اور دیہی علاقوں میں خدمات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں