تجارتی پرواز

چین، سی 919 کی پہلی تجارتی پرواز کی کامیابی، چینی ہوابازی کی نئی شان و شوکت

بیجنگ (عکس آن لائن)28 مئی2023 چین کی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک شاندار دن ہے. چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے دنیا کے پہلے چینی ساختہ سی 919 بڑے مسافر طیارے کے ذریعے 130 سے زائد مسافر وں کے ہمراہ شنگھائی سے بیجنگ کیپٹل ایئرپورٹ تک کامیابی سے پہلی کمرشل مسافر پرواز مکمل کی۔

لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے نے جوش و خروش کے آنسو ئوں اور بلند آواز میں “مادر وطن سے محبت” کا گیت گایا۔ اپنے ملک کےتیارکردہ بڑے طیارے میں پرواز کرنے کا چینی خواب بالآخر پورا ہو گیا ہے۔پیر کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق !

بین الاقوامی معیارکے مطابق تیاری اور دانشورانہ ملکیت کے مکمل حقوق کےحامل سنگل آئیل ٹرنک مسافر طیاروں کی ایک نئی نسل کے طور پر ، سی 919 جدید ترین ایویونکس سسٹم ، ملکی سطح پر تیار کردہ ایروڈائنامک ڈیزائن اور جدید ایرو انجن پر مشتمل ہے۔ ایک گاڑی کے پرزوں کی کل تعداد تقریباً 50،000 ہوتی ہے ، اور سی 919 مسافر طیارے کے حصوں کی کل تعداد 2.5 ملین ہے ، جس میں 724 کیبلز اور 2328 نالیوں سمیت تقریباً 80 کلومیٹر کی کل لمبائی والی پائپ لائنیں شامل ہیں۔ اس قدر اجزاء کی اسمبلی سے محفوظ، موثر اور آرام دہ پرواز کی تکمیل چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتی مینوفیکچرنگ کی جامع طاقت کا مظہر ہے.اور اس دن کے لئے، چینی ہوا بازوں نے 16 سال تک انتھک اور سخت محنت کی ہے.

2007 میں چین میں ملکی ساختہ بڑے طیارے کے منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی ۔اس کے بعد سے چین کے 13 صوبوں اور شہروں میں 47 سائنسی تحقیقی اداروں اور 468 اعلیٰ صنعتی ماہرین نے تحقیق اور تیاری میں حصہ لیا ، اور دو سالوں ہی میں 163 کلیدی ٹیکنالوجیز کو اپنایا گیا۔ نومبر 2015 میں ، پہلے سی 919 بڑے طیارے کی حتمی اسمبلی پروڈکشن لائن سے نکلی۔ مئی 2017 میں سی 919 نے اپنی پہلی پرواز کی۔

آنے والے سالوں میں ، سی 919 مختلف قسم کے ماحول میں پانچ سال تک پرواز کی مختلف سخت آزمائشوں سے گزرا ، جن میں اعلیٰ درجہ حرارت کا ٹیسٹ ، عمودی دباؤ کا ٹیسٹ ،انتہائی سرد ماحول میں پرواز کا ٹیسٹ ،آبی سطح پر لینڈنگ ٹیسٹ ، پرندوں سے ٹکرائو کا ٹیسٹ ، گراؤنڈ ایمرجنسی انخلا ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ سی 919 نے فضائی قابلیت کی تصدیق کے لئے متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں: ایک دن میں سب سے زیادہ پروازوں کی تعداد 13 ہے، ایک مہینے میں سب سے زیادہ پروازوں کی تعداد 128 ہے، اور سب سے طویل آزمائشی پرواز کا وقت 7 گھنٹے اور 35 منٹ ہے. یکم اگست 2022 تک سی 919 نے کل 579 آزمائشوں، 3748 فلائٹ ٹیسٹ اور 1669 گراؤنڈ ٹیسٹ مکمل کیے۔

اس کے علاوہ سی 919 نے قدرتی آئسنگ، فلائٹ اسٹال اور لینڈنگ اسٹال جیسے ہنگامی اور غیر متوقع حالات کے تحت طیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مسائل پر بھی قابو پایا ہے، جن میں سے کچھ پیش رفت دنیا میں پہلی مرتبہ حاصل کی گئی ہیں۔ یوں بڑے طیاروں کے شعبے میں چین کی عالمی پیٹنٹ ٹیکنالوجی قائم ہو چکی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کے سی 919 کا شمار آج دنیا کے سب سے محفوظ اور مستحکم کمرشل بڑے طیاروں میں ہے۔

ملکی ساختہ بڑے طیاروں کی کامیاب تیاری اور تجارتی پرواز نے چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری چین کو اعلیٰ درجے کی جانب بڑھایا ہے۔ امریکہ کے رینڈ تھنک ٹینک کی تحقیق کے مطابق بڑے طیاروں کی تحقیق اور مرکزی ٹیکنالوجیز کے دائرے میں متعلقہ صنعتوں میں 15: 1 کا ڈرائیونگ اثر مرتب ہوسکتا ہے ، جو براہ راست چین کی شہری ہوا بازی کی مینوفیکچرنگ صنعت کی تکنیکی ترقی اور صنعتی اداروں کی اپ گریڈیشن کو فروغ دے گا۔ سی 919 بڑے مسافر طیارے کے منصوبے کی بدولت چین میں متعدد ہوا بازی کے صنعتی پارکس اور ہوا بازی کے مثالی پارکس مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں ، اور بین الاقوامی مسابقتی تجارتی ہوائی جہاز کی صنعت کے متعدد کلسٹرزاور جدید کاروباری ادارے تیزی سے ترقی کر ہے ہیں ، جس کے باعث چین میں بنیادی تحقیق اور متعلقہ صنعتی اپ گریڈنگ کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا گیا ہے۔

سی 919 کی پہلی کمرشل پرواز کی کامیابی کو دنیا کی دو بڑی مسافر طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ایئربس نے سراہا اور مبارکباد دی ہے۔ سی 919 کی باضابطہ کمرشل پرواز نے نہ صرف عالمی ایئر لائنز کو ایک اضافی انتخاب فراہم کیا ہے بلکہ اس کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور قومی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بھی دور رس کردار ہوگا ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگلے 20 سالوں میں ، تقریباً 30 ٹریلین یوآن کی عالمی نیرو باڈی مسافر طیارے کی مارکیٹ میں ، چین کی ہوا بازی کی مارکیٹ کی مانگ 7.8 ٹریلین یوآن تک ہوگی۔ سی919 کو تیار کرنے والی چینی کمپنی سی او ایم اے سی نے جنوری 2023 میں انکشاف کیا تھا کہ تاحال سی 919 کو 1200 آرڈرزموصول ہو گئے ہیں۔

سی 919 کی اولین کمرشل پرواز کی کامیابی ، دنیا میں چینی طیارے کی پیشکش کی محض شروعات ہیں ۔ مستقبل میں ، بین الاقوامی مارکیٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ چینی ساختہ طیارے یقینی طور پر دنیا بھر کے مزیدعلاقوں تک پہنچیں گے اور مارکیٹ مسابقت میں زیادہ گہرائی سے حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی بڑے طیاروں کی مارکیٹ میں “ائیر بس ، بوئنگ اور چین” تین ستون کی صورتحال کا ایک نیا عہدمتوقع ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں