چین

چین، سی پی سی کی قرارداد میں اصلاحات کے مجموعی ہدف کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کی وضاحت

بیجنگ (عکس آن لائن) سی پی سی سینٹرول کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے اہم نکات کو متعارف کرایا گیا۔ مرکزی کمیٹی کےدفتر برائے اصلاحات کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر مو ہونگ نے کہا کہ ” اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی قرارداد ” میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے کے مجموعی ہدف کو واضح کیا گیا ہے: چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی بہتری اور اسے ترقی دینا جاری رکھا جائے گا اور قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیتوں کی جدید کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

2035 تک ایک اعلیٰ سطحی سوشلسٹ مارکیٹ کا معاشی نظام مکمل طور پر قائم کیا جائے گا۔چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ نظام زیادہ کامل ہو گا،قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیتوں کی جدید کاری کو بنیادی طور پر حاصل کیا جائے گا، بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کو حاصل کیا جائے گا اور اس صدی کے وسط تک ایک طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی مجموعی طور پر تعمیر کے لیے مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔