چین

چین، سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا آغاز

بیجنگ (عکس آن لائن)
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی اجلاس اتوار کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کی طرف سے کل رکنی اجلاس میں ایک ورک رپورٹ پیش کی۔ کل رکنی اجلاس میں پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کے منصوبے کے مسودے ،

14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لئے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی طرف سے پیش کردہ ریاستی اداروں کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست اور14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے لئے پیش کردہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں