بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق پیر کے روز سہ پہر 3 بج کر 37 منٹ پر لانگ مارچ 5 بی یاؤ-4 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا گیا جو کہ مقررہ مدار میں داخل ہو گیاہے ۔
مینگ تیان تجرباتی ماڈیول چینی خلائی اسٹیشن کا تیسرا ماڈیول اور دوسرا سائنسی تجرباتی ماڈیول ہے ، جو بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات سر انجام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے بعد ، مینگ تیان تجرباتی ماڈیول کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق خلائی اسٹیشن میں موجود کمپلیکس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔